سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بننے والی 5 خواتین نے حلف اٹھا لیا۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شاہین حبیب اللہ، غزالہ انجم، عاصمہ عالمگیر، نعیمہ کنول اور نعیمہ کشور سے حلف لیا۔قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے والے ارکان کی تعداد 316 ہوگئی۔بعد ازاں اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کے دوران آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے 7 آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔اس دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ایوان میں احتجاج کیا تاہم اپوزیشن کے شور شرابے پر سپیکر نے گنتی شروع کر دی جس کے بعد معلوم ہوا کہ قرارداد کی حمایت میں 130 اور مخالفت میں 63 ووٹ پڑے۔
پاکستان
5 مزید خواتین نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اُٹھالیا
- by Daily Pakistan
- مارچ 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1240 Views
- 9 مہینے ago