کھیل

6 میچز ہارنے کے بعد ایک پوائنٹ ملنے کی خوشی میں سوپ، فخر زمان کی ویڈیو وائرل

6 میچز ہارنے کے بعد ایک پوائنٹ ملنے کی خوشی میں سوپ، فخر زمان کی ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ کے دوران مسلسل 6 شکستوں کے بعد بارش لاہور قلندرز کے لیے رحمت ثابت ہوئی اور راولپنڈی میں بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ختم ہو گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

اس پوائنٹ کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے تاہم ٹیم کے کھلاڑی اس موقع پر جشن منائے بغیر نہ رہ سکے۔

پوائنٹ ملنے کے بعد لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پر ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ (صرف غلط جواب) نامی سیگمنٹ کھیلتے نظر آئے۔ جواب میں سوالات پوچھے گئے جن کے کھلاڑیوں نے تمام غلط جواب دیئے۔

پی ایس ایل: اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسی دوران سکندر رضا ہاتھ میں ہینگر لیے فخر زمان کی طرف بڑھے اور ان سے پوچھا کہ تم یہ سوپ کس خوشی میں پینے جا رہے ہو؟ اس کے جواب میں فخر زمان نے سوپ کا کپ ہاتھ میں پکڑتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک پوائنٹ مل گیا ہے بھائی!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے