وفاقی حکومت نے بجٹ میں 7 ہزار اشیا پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں بڑے پیمانے پر ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق تقریبا 7 ہزار اشیا پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کردی جائے گی اور اسی طرح انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں بھی چھوٹ ختم کردی جائے گی۔ چھوٹ اور رعایتیں بھی ختم کی جا رہی ہیں۔ ٹیکس چھوٹ کا حجم کم کیا جائے گا۔ منگل کو جاری ہونے والے قومی اقتصادی سروے 2024-25 میں ٹیکس چھوٹ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں 3 ہزار 979 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، یہ چھوٹ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں دی گئی ہے۔
پاکستان
7 ہزار اشیا پر جی ایس ٹی کی چھو ٹ ختم کرنے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- جون 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 195 Views
- 6 مہینے ago