70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں بیلمورل میں وفات پا گئی ہیں ان کی موت کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے اور سابق پرنس آف ویلز چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ اور دولتِ مشترکہ میں شامل 14 ممالک کے سربراہ ہوں گے۔شاہی خاندان اس وقت حالت سوگ میں ہے۔ تمام سرکاری مصروفیات ترک کر دی گئی ہیں، برطانوی پرچم شاہی رہائشگاہوں، حکومتی عمارات، برطانوی فوج اور سمندر پار برطانوی سفارتخانوں پر سرنگوں رہے گا ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کی خبر عام ہوتے ہی برطانیہ بھر میں لوگوں نے انھیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پھولوں کے گلدستے رکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جیسے ہی ملکہ برطانیہ نے اپنی آخری سانسیں لیں، برطانیہ کی حکمرانی فوری طور پر بغیر کسی تقریب کے ان کے جانشین اور سابق پرنس آف ویلز چارلس کو منتقل ہو گئی
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ ملکہ الزبتھ دوم وفات پا گئیں برطانوی پرچم سرنگوں
- by Daily Pakistan
- ستمبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 671 Views
- 2 سال ago