پاکستان

9 مئی؛ جناح ہاؤس کے اطراف کی جیوفینسنگ لسٹ میں دو پولیس افسران کے نام شامل

9 مئی؛ جناح ہاؤس کے اطراف کی جیوفینسنگ لسٹ میں دو پولیس افسران کے نام شامل

لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود افراد کی جیو فینسنگ فہرست میں پولیس کے دو افسران کے نام سامنے آئے ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کو فراہم کی گئی لسٹ میں دو پولیس افسران کے نام اور تصاویر بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کے پرسنل اسٹاف افسر انسپکٹر عاصم رفیع کا نام فہرست میں موجود ہے۔ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد للیانی قصور انسپکٹر آصف ذوالفقار کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی لسٹ میں مجموعی طور پر 101 مردو خواتین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے