وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے الزا م عائد کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، جس کے ثبوت وقت آنے پر عوام کے سامنے رکھے جائیں گے، تحریک انصاف سیاسی طور پر افراتفری پیدا کرنے کیلئے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی۔ گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا، وہ سیاسی طور پر افراتفری پیدا کرنے کے لیے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی، ان کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتظامیہ نے کسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی، تحریک انصاف کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا ہے، ثبوت موجود ہیں کہ جیل میں منصوبہ بندیاں ہورہی ہیں۔وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی، پاکستان میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کے لیے بیرونی مدد حاصل تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا اس کو بیرونی فنڈنگ حاصل تھی، دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے خلاف بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کیے جاسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے اجازت نہیں دی کہ جیل میں سیاسی کانفرنسز اور میٹنگز کریں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کو یہ اجازت نہیں کہ وہ جیل میں رہ کر ایسی منصوبہ بندی کریں کہ باہر افراتفری ہو، آڈیو ویڈیو ثبوت ہمارے پاس نہیں مگر جن کی ذمہ داری ہے اور ڈیوٹی ہے اس کے پاس موجود ہیں۔
پاکستان
9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، ثبوت سامنے لائینگے، رانا ثنا کے بیان نے کھلاڑیوں پر سکتہ طاری کردیا
- by Daily Pakistan
- جولائی 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 350 Views
- 12 مہینے ago