خاص خبریں

9 مئی پُرتشدد احتجاج کیس؛ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

9 مئی پُرتشدد احتجاج کیس؛ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

اسلام آباد: 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد احتجاج کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 9 مئی پرتشدد احتجاج پر اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون شاہ نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے اپنے دلائل مکمل کیے جب کہ سرکاری وکیل کے آنے تک عدالت نے کیس میں وقفہ کیا۔ بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری لگوائی ۔وکیل نے عدالت میں کہا کہ شاہ محمود قریشی پر پُرتشدد احتجاج میں ایما کا الزام ہے ۔ شاہ محمود قریشی نہ ہی جائے وقوع پر موجودگی تھے نہ کوئی بیان دیا ۔ پولیس نے بغیر کسی ثبوت کے شاہ محمود قریشی کو ملوث کرنے کی کوشش کی ۔ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کرے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے