پاکستان

9 مئی کیس ، شیخ رشید کی بریت درخواست ہائیکورٹ سے خارج

9 مئی کیس ، شیخ رشید کی بریت درخواست ہائیکورٹ سے خارج

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست خارج کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مرزا وقاص رف اور جسٹس سرفراز ڈوگر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست مسترد کردی۔عدالت کا کہنا تھا کہ ابھی ٹرائل ہی شروع نہیں ہوا تو بریت کی درخواست کیسے آگئی؟، ٹرائل شروع ہونے دیں، گواہان کے بیانات آئیں گے پھر پتہ چلے گا بریت بنتی ہے یا نہیں؟، عدالت نے کہا کہ گواہان کے بیانات کے بعد دوبارہ یہ درخواست دی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی درخواست بریت انسداد دہشت گردی عدالت نے خارج کی تھی جسے شیخ رشید نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے