بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کر کے بتایا کہ پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا، اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں۔
امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے جے شنکر نے بتایا کہ 9 مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اس وقت میں اس کمرے میں موجود تھا جہاں یہ بات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں، اس پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے عندیہ دیا کہ بھارت بھی جواب دے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دیا تھا، آپریشن کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
دنیا
9 مئی کی رات امریکی نائب صدر نے فون کر کے بتایا پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا: بھارتی وزیرِ خارجہ
- by Daily Pakistan
- جولائی 2, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 35 Views
- 2 دن ago