قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ جس نے 9 اور 10 مئی کے واقعات کیے اللہ اس سے پوچھے۔یہ بات پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار نے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خواہش پر ہیلتھ کارڈ کی سہولت چلی گئی، پرویز خٹک کا الیکشن سے قبل باکس بھرنے کا دعویٰ خطرناک ہے۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہو چکا ہے تو الیکشن کروا کر عوام کا پیسہ کیوں برباد کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، اپنے ہی ملک میں ویزا لے کر گھر آنا بہت عجیب بات ہے، ہمیں صحت اور تعلیم کی سہولیات دیں کیونکہ یہ ہمارا حق ہے۔
پاکستان
9 مئی کے واقعات جس نے کیے اللہ اس کو پوچھے ،شاندانہ گلزار
- by Daily Pakistan
- جنوری 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 376 Views
- 1 سال ago