پاکستان

9 اور 10 محرم کو خیبر پختونخوا کے14 اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

9 اور 10 محرم کو خیبر پختونخوا کے14 اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور کے پی کے 14 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کوموبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔نو محرم کو صدر ، اندرون شہر ، پشتخرہ ، نوتھیہ ، حسن گھڑی ،تہکال موبائل سروس بند ہوگی ، جبکہ یوم عاشور کو ندرون شہر پشاور اور وڈپگہ میں رات نو بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی ۔مردان شہر میں یوم عاشورہ کو صبح 8 سے رات 10 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی ، نوشہرہ کینٹ میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو سگنلز بند رہیں گے ۔ایبٹ آبا ،مانسہرہ اور ہری پور مین امام بارگاہوں کے آس پاس سروس معطل رہے گی ، جبکہ کوہاٹ شہر ، ہنگو ، گرم اور اورکزئی ،بنوں شہر اور لکی مروت میں بھی موبائل سروس معطل رہے گی ، جبکہ ڈی آئی خان اور ٹانک کے حساس علاقوں میں بھی موبائل سگنلز معطل رہیں گے ،لینڈ لائن وائی فائی پر انٹرنیب سروس بحال رہے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے