پاکستان

90روز میں انتخابات نہ کرا ئے تو نگران وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل6لگے گا،نائب صدر پی ٹی آئی

v

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگران وزرائے اعلیٰ نے90روز کے اندر انتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل6لگے گا،جیل میں کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ چار سینئر ورزراء نے کہا اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری،شہباز گل اور حماد اظہر نے پریس کانفرنس کی۔فواد چوہدری نے بتایا کہ دوران حراست مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا،چار سینئر وزراء اعلیٰ نے 90روز کے اندر انتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل چھے لگے گا۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقسیم کا متحمل ن ہیں ہوسکتا،اگر جہلم،میانوالی کا ایم این اے غدار ہے تو بتایا جائے پھر وفادار کون ہے؟ابھی تک ان سے ملک اور عمران خان مینج نہیں ہورہا،ہمارا اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں نہ جھگڑا ہوسکتا ہے۔اداروں سے کہتا ہوں کہ ان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri