کراچی کےعلاقے طارق روڈ کے پارک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر طارق روڈ کی مدینہ مسجد کے عقب میں دلکشا پارک کی زمین پر قائم 10 دکانیں مسمار کردی گئی ہیں۔
آپریشن پارک پر قائم تجاوزات کے خلاف کیا جارہا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد، اینٹی انکروچمنٹ، رینجرز اور پولیس بھی موجود تھی۔
حکام کے مطابق دکانیں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھیں جنہیں سپریم کورٹ کے حکم پر گرایا گیا، آپریشن کے دوران کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طارق روڈ کے قریب واقع پارک کو بحال کرایا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے پارک کو ایک ہفتے میں واگزار کرانے کا حکم دیا تھا۔