امریکہ نے چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر ميں تائیوان کا دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
امریکہ نے جمعے کے روز اسے 1.1 ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین نے اس کے خلاف جوابی اقدامات کی دھمکی بھی دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ ان ہتھیاروں میں 60 بحری جہاز شکن میزائل اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے 100 میزائل اور رڈار سسٹم شامل ہیں۔
ایک ماہ قبل ہی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی نے اس خود مختار ملک کا دورہ کیا تھا، جو حالیہ برسوں میں کسی اعلیٰ امریکی عہدیدارنینسی پیلوسی کا پہلا دورہ تھا۔ اس کے بعد چین نے اپنی طاقت کی نمائش کے لیے زبردست فوجی مشقیں شروع کر دی تھیں۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور عالمی طاقتوں کو خدشہ ہے کہ وہ مستقبل میں اس پر حملہ کر سکتا ہے۔
امریکہ نے تائیوان کے اطراف میں چین کی جارحانہ فوجی مشقوں کے پیش نظر تائی پے کو اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کیا۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہتھیاروں کے اس پیکج کو سے تائیوان کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط ہوں گی۔ ان ہتھیاروں میں 355 ملین ڈالر کے 60 بحری جہاز شکن میزائل اور 655 ملین ڈالر کے 100 فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔ جبکہ رڈار نظام میں معاونت کرنے والے سسٹم کی مالیت 655 ملین ہوگی۔
پينٹاگون کا کہنا ہے کہ تائیوان کو فروخت کیے جانے والے اسلحے میں سائیڈ وائینڈر میزائل بھی شامل ہیں،جو فضا سے فضا اور زمین پر حملے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
دنیا
چین تائیوان کشیدگی، امریکہ کا بڑا اقدام
- by Daily Pakistan
- ستمبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 812 Views
- 2 سال ago