پاکستان کے مختلف علاقوں میں ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اسکرین شاٹ کے ہمراہ صارفین ایک دوسرے کو اپنے اپنے علاقوں میں یوٹیوب سروس بند ہونے سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور خود یوٹیوب کی جانب سے بھی سروس کی بندش سے متعلق کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا۔
We are aware that many of you are having issues accessing YouTube right now – our team is aware and looking into it. We'll update you here as soon as we have more news.
— TeamYouTube (@TeamYouTube) December 14, 2020
پاکستان، بھارت اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں یوٹیوب کی سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گوگل نے باضابطہ طور پر اپنی سروسز کے دنیا بھر میں متاثر ہونے تصدیق نہیں کی ہے تاہم ویب سائٹس کے ڈاؤن ٹائم یعنی متاثر ہونے پر مسلسل نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں یوٹیوب اور جی میل سمیت گوگل کی بیشتر سروسز نہیں چل رہی ہیں۔