جڑواں شہروں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔ حکام کے مطابق ایک شہری جاں بحق اور 135 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ 97 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں 34 جب کہ شہری علاقوں میں 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 320 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں سوہان کے علاقے میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کاروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران حکام نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 9 مقامات سیل کرکے 25 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ علاوہ ازیں نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر 34 دکانوں کے مالکان کو بھی جرمانے عائد کیے گئے ہیں
خاص خبریں
صحت
جڑواں شہروں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1071 Views
- 2 سال ago