سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشت گردی مقدمے میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج طلب کر رکھا تھا۔ پولیس کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا گیا جبکہ عمران خان کو جے آئی ٹی کی جانب سے بھی طلب کیا گیا لیکن عمران خان تاحال پیش نہ ہوئے۔
سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشت گردی مقدمے میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔
پولیس نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج طلب کر رکھا تھا۔ پولیس کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا گیا جبکہ عمران خان کو جے آئی ٹی کی جانب سے بھی طلب کیا گیا لیکن عمران خان تاحال پیش نہ ہوئے۔
سابق وزراعظم عمران خان کو 3 بجے طلب کیا گیا تھا۔ عمران خان کی عدم حاضری پر پولیس اپنے موقف کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کروائے گی۔
خیال رہے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چالان جمع کرانے سے روکتے ہوئے عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یونی فارم میں کھڑا پولیس اہلکار ریاست ہے، اگر پولیس سے غلطی بھی ہوئی تو اس پر عدالت فیصلہ کرے گی، اگر ہم قانون پر عمل نہیں کریں گے تو کیسے کسی اور کو قانون پر عمل درآمد کا پابند کیا جائے گا، یہ تفتیشی افسر کے لیے بھی ایک ٹیسٹ کیس ہے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، سسٹم پر ہر کسی کو اعتماد ہونا چاہیے، اگر غلط الزام لگا ہے تو تفتیشی افسر اپنی تفتیش میں خود اسے ختم کر دیں، عمران خان کا بیان لیں، مقدمہ بنتا ہے یا نہیں تفتیشی افسر فیصلہ کرے۔