پاکستان خاص خبریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیئے سکھر پہنچ گئے

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیرِ اعظم پاکستان سے ملاقات کے لیئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے

*وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آج سیلناب متاثری سے ملاقات، نقصانات اور جاری امدادی کاروائیوں کے جائزے کیلئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیئے سکھر پہنچ گئے ہیں انکے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین اور اقوامِ متحدہ کا وفد بھی ہے دورے کی شروعات سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ کی تفصیلی بریفنگ سے ہوگی، جسکے بعد وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ ضلع جعفر آباد بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے. بعد ازاں وزیرِ اعظم اور سیکرٹری جنرل لاڑکانہ سندھ جائیں گے جہاں پر انکی ملاقات لاڑکانہ اور اس کے گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے آئے لوگوں سے ہوگی. دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے