مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے سینیٹر غوث نیازی اور لیگی رہنماﺅں نے اہم ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔
دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ،صوبائی پارلیمانی پارٹی کااجلاس اتوار کو پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس میں تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے ،وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آ سکتا ہے، ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ سے کامیابی کی صورت میں حکومت6 ماہ کیلئے محفوظ ہو جائیگی ۔
پاکستان
ن لیگ کی بڑی تیاری، پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع
- by Daily Pakistan
- ستمبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 747 Views
- 2 سال ago