علاقائی کھیل

انٹرسکولزکرکٹ چیمپئن شپ 28ستمبر سے 14اکتوبر 2022ء تک راولپنڈی کے مختلف گرائونڈز میں منعقد ہوگی

پی سی بی کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت انٹرسکولزکرکٹ چیمپئن شپ 28ستمبر سے 14اکتوبر 2022ء تک راولپنڈی کے مختلف گرائونڈز میں منعقد ہوگی

پی سی بی کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت انٹرسکولزکرکٹ چیمپئن شپ 28ستمبر سے 14اکتوبر 2022ء تک راولپنڈی کے مختلف گرائونڈز میں منعقد ہوگی ۔ چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز کے ذریعے ضلع راولپنڈی کے سرکاری سکولوں سے 7جبکہ نجی سکولوں سے 5 ٹیمیں منتخب کی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق کی زیرصدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں اے ڈی سی ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم، سی ای او ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن نجیب صادق، ڈی اوسپورٹس عبدالوحیدبابر، ڈی ایس اوشمس توحید عباسی، سی ای اوایجوکیشن عفت نسیم ، کوچ سعیدانوراور دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں سکولوں کے 16سال سے کم عمر بچے شریک ہونگے جنہیں یونیفارم، ریفریشمنٹ اورانعامات دئیے جائیں گے۔ ڈی اوسپورٹس عبدالوحید بابر کو چیمپئن شپ کافوکل پرسن مقرر کیاگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے