پاکستان خاص خبریں

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس کے انڈرسیکرٹری کا دورہ پاکستان چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری سے ملاقات

ہلالِ احمرکے چیئرمین سردارشاہد احمد لغاری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی سے متعلق کہا ہے کہ اب تک ہلالِ احمرکے پلیٹ

ہلالِ احمرکے چیئرمین سردارشاہد احمد لغاری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی سے متعلق کہا ہے کہ اب تک ہلالِ احمرکے پلیٹ فارم سے پینے کاصاف پانی، اشیاء خوردونوش، خیمے، ہائیجین کٹس اور طبّی سہولیات کی فراہمی بطریقِ احسن جاری ہے۔موومنٹ پارٹنرز کے اشتراک سے سیلاب زدہ علاقوں میں ہلالِ احمر انسانیت کی خدمت میں مصروف ِ کار ہے۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پرآئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس کے انڈر سیکرٹری جنرل زاویر کیسٹولونوس (Xavier Castellanos) کی ہلالِ احمر پاکستان نیشنل ہیڈکوارٹرز آمدپر ملاقات میں کیا۔سردار شاہد احمد لغاری نے انٹرنیشنل فیڈریشن کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ اور ہلالِ احمر کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں طبّی سہولیات اور امدادی سامان فراہم کررہی ہیں۔آئی ایف آرسی (IFRC)کے انڈرسیکرٹری جنرل زاویر کیسٹولونوس (Xavier Castellanos) کو تفصیلی بریفنگ میں ہلالِ احمر کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری اقدامات و خدمات سے متعلق بتایا گیا۔زاویر کیسٹولونوس (Xavier Castellanos) نے ہلالِ احمرکی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے دِنوں میں بھی ہلالِ احمرنے گرانقدر خدمات انجام دی تھیں۔حالیہ سیلاب کی وجہ سے خواتین اور بچوں کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہیں، اِس ضمن میں انٹرنیشنل فیڈریشن علاج معالجہ اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیڈریشن ہرنیشنل سوسائٹی کی استعدادِ کار میں اضافے کی خواہاں ہے۔نیشنل سوسائٹی کی کامیابی انٹرنیشنل فیڈریشن کی کامیابی ہے، ہلالِ احمر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انسانی خدمت کے اِس آپریشن کو وسعت دیں گے، ہمیں بہت سے مواقع میسرآئیں گے جن کے تحت متاثرین کی بہترخدمت کی جائے گی۔ہلالِ احمر کی قیادت قابل ِستائش ہے، میں انٹرنیشنل فیڈریشن کا سیکرٹری ہونے کی حیثیت سے ہلالِ احمر کے کام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، آپ کا تمام صوبائی برانچوں کیلئے کردارقابل ِ قدر ہے، اِسی جوش و جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت جاری رکھی جائے۔ ہلالِ احمر نے بہت کم وقت میں سیلاب زدہ علاقوں میں بہترین کام کیا ہے۔انٹرنیشنل فیڈریشن چاہتی ہے کہ ہر متاثرہ گھرانے کو سن کر اُس کی ضرورت کے مطابق مدد کی جائے۔زاویر کیسٹولونس (Xavier Castellanos) نے ہلالِ احمرکے چیئرمین کو سوئینر پیش کیاجبکہ ہلالِ احمر کی جانب سے زاویر کیسٹولونس (Xavier Castellanos) یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔اِس موقع پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس کے پاکستان میں ہیڈ آف ڈیلیگیشن پیٹر پی وی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے