کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل بدھ کو دن گیارہ بجے اسلام آباد میں بھارت کی حراست میں شہید ہونے والے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء الطاف احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔نماز جنازہ حریت دفتر گلی نمبر 85 مکان نمبر 389B آئی ایٹ فور اسلام آباد کے سامنے گرائونڈ میں ادا کی جائیگی ۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے تمام سیاسی ، مذہبی ، سماجی رہنمائوں اور طلبہ سے نماز جنازہ میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔یاد رہے کہ سرطان میں مبتلا کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند رہنماء الطاف احمد شاہ گزشتہ شب نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ 2017ء سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے
پاکستان
دنیا
الطاف احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ کل اسلام آباد میں ادا کی جائیگی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 796 Views
- 3 سال ago

