پاکستان خاص خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو آدھے گھنٹے میں طلب کرلیا

فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج ایف آئی اے کیس میں عمران خان کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس

فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج ایف آئی اے کیس میں عمران خان کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ عمران خان کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے دو شریک ملزمان نے ضمانت کے لیے بینکنگ کورٹ سے رجوع کیا بینکنگ کورٹ اور سپیشل جج سینٹرل دونوں عدالتوں نے سننے سے معذرت کی عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ہے اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہنے دریافت کیا کہ آپ کے خیال میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کون سی عدالت میں جانا چاہئے ؟ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت جانا چاہیے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دریافت کیا کہ عمران خان کہاں ہیں ؟ پیش کیوں نہیں ہوئے ؟ جس پرعمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ دالت حکم کرے تو عمران خان فوری عدالت پیش ہوجائیں گے چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار تین بجے تک اس عدالت میں پیش ہوجائیں جس پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ تین بجے دیر ہو جائے گی ابھی آدھے گھنٹے میں آجاتے ہیں عدالت نے انتظامیہ کو عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا اورعدالت پیشی تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے