دلچسپ اور عجیب

میانوالی، شہزاد ھوٹل کے”عیسیٰ خیلوی” ھال کا افتتاح کردیاگیا

میانوالی، شہزاد ھوٹل کے"عیسیٰ خیلوی" ھال کا افتتاح کردیاگیا

شہزاد ھوٹل کے”عیسیٰ خیلوی” ھال کا افتتاح کردیاگیا، عطااللہ عیسیٰ خیلوی مہمان خصوصی تھے۔خوبصورت مشاعرے نے رنگ بھردیا۔۔۔۔۔۔
آج میانوالی کےمشہور و معروف ھوٹل شہزاد کےنئے "عیسی خیلوی ھال” کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر لالہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی مہمان خصوصی تھےجنہوں نے ھال کا باقاعدہ افتتاح کیا ان کے ساتھ ان کے دیرینہ دوست بیرم خان( آفیسر حبیب بینک) بھی تھے۔اس موقع پر دعا کرائی گئی۔لالہ عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نےاپنی تقریر میں ھوٹل اور اس کےبانی امیر امان اللہ خان مرحوم سے وابستہ اپنی یادوں اور ملاقاتوں کا ذکرکیا۔ اس موقع پر ایک خوبصورت مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ جسمیں معروف شعرا، صادق روکھڑی،نسیم بخاری ساجد، صائم جی، ارشم نیازی،نزیر یاد اور صابر بھروں نےاپنا خوبصورت کلام پیش کیا۔نظامت کے فرائض معروف شاعر اور ادیب مظہر نیازی نے سر انجام دئیے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے