وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی واضع ہدایات کی روشنی میں انفورسمنٹ حکام/افسران نے پہلے کی طرح آج بھی انسداد تجاوزات سکواڈ کو متحرک کیا اور مختلف سیکٹروں اور اسلام آباد کے دہی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد تعمیرات کو گرانے کے ساتھ ساتھ 6 ٹرک سامان ضبط کرلیا۔آپریشن کا آغاز نیشنل ہائی وے محکمہ کے ساتھ جی ٹی روڈ26 نمبر چونگی سےبجانب ٹکسلہ کیا اور سنگجانی تک روڈ سائڈ تجاوزات کو ہٹا کر 3 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا ۔اسی طرح کی ایک کاروائی سیکٹر I-14 پلاٹ نمبر 1225 کےپاس کی گئ جہاں پلاٹ کے ساتھ سی ڈی اے کی زمیں پردیوار بنا کر قبضہ کیا جا رہا تھا جسے فوری گرا کر 1ٹرک سامن ضبط کر لیا ۔ مونوممٹ عوامی پارکنگ ایریا میں تجاوز کنندگان رھڑیاں کھڑی کرتے تھے جس سے شہریوں کو اپنی گاڑیاں پارک کرنے میں دشواری ہوتی تھی مسلسل عوامی شکایات کے تناظر میں تجاوزات کو ہٹا کر 2 ٹرک سامان ضبط لرلیا گیا۔
سید پورگاوں میں بھی کروائی کی جہاں سرکاری زمین پر قبضہ کیا جا رہا تھا انفورسمنٹ سٹاف سے بروقت کاروائی کرتے ہوے تعمیرات گرا دی گئ۔ اسی طرح بہارہ کہو میں جہاں بائی پاس بنایا جا رہا ہے مقامی لوگوں نے سیکٹر ڈیویلپمنٹ والوں کو کام سے روکا تھا اور سرکاری کام بند کرا دیا تھا انفورسمنٹ سٹاف نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بند کام کو رواں کرا دیا
پاکستان
سی ڈی اے کا شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،6 ٹرک سامان ضبط کرلیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 394 Views
- 2 سال ago