کراچی:ڈیفنس فیز5میں فائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکار کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم وضاحتی ویڈیو بیان میں انکشاف ہے کہ پولیس اہلکار وردی میں نہیں تھے انہیں اغواء کار سمجھ کر فائرنگ کی۔روزنامہ پاکستان کے مطابق ڈیفنس 5میں فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم خرم نثار کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ میرا سالہ واقعے کے حوالے سے لاعمل تھا سالے کو علم نہیں تھا کہ بات اتنی بڑھ گئی ہے میں نے اپنے سالے کی مدد سے سفری دستاویزات گھر سے منگوائے تھے جو کہ ایک عام سی بات تھی۔خرم نثار نے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب جو کچھ میرے ساتھ ہوا مجھ پر الزام لگائے گئے ایک الزام ہے کہ میری گاڑی میں اسلحہ موجود تھا۔ملزم کا کہنا تھا کہ میرا مقصد پولیس کو مارنا نہیں بلکہ اپنی جان بچانی تھی۔
جرائم
پولیس والے اغواء کار کی طرح آئے تو جان بچانے کیلئے فائرنگ کی،خرم نثار
- by Daily Pakistan
- نومبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2544 Views
- 2 سال ago