پاکستان خاص خبریں

خصوصی افراد کی بحالی کے لیئے ایک پورا نظام وضع ہونا چاہیے حاجی غلام علی گورنرکے پی کے

خصوصی افراد کی بحالی کے لیئے ایک پورا نظام وضع ہونا چاہیے حاجی غلام علی گورنرکے پی کے

صوبہ خیبر پختونخواہ کے گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے خصوصی افراد کے لیئے سرکاری ملازمتوں کے لیئے پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور ہماری حکومت کل سے اس پر حنگامی بنیادوں پر کام شروع کر رہی ہے ایس کے نیازی کا بیحد شکر گزار ہوں کہ جو میری دعوت پر اس تقریب میں شرکت کے لیئے خصوصی طور اسلام آباد سے تشریف الائے ملک کے دیگر مخیئر افرادکو بھی ایس کے نیازی کی پیروی کرتے ہوئے آگے آنا چاہیے یہ بات انھوں نے گزشتہ روز الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے خصوصی افراد کے لیئے منعقدہ مرکزیتقریب تقریب سے اپنے صدارتی خطبے کے دوران کہی گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیئے ایک پورا نظام وضع ہونا چاہیے تاکہ انھیں اپنی اس کمی کا احساس نہ ہونے پائے اور وہ اپنی پوشیدہ قوتوں کو بروئے کار لا کر معاشرے کے مفید شہری بن کر اپنا کردار فعال طریقے سے نبھا سکیں انھوں نے کہا کہ میں پورے صوبے کا گورنر ہوں سماجی خدمات کے لیئے کسی بھی سیاسی جماعت کو میری ضرورت ہو گی تو میں جانے کے لیئے تیار ہوں گورنر کے پی کے نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں تک سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے کا تعلق ہے تو میں اپنے جواں بچوں اور بچیئوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس پر پوری ظرح عمل درآمد کرنے کی کوشش کروں گا اور کل سے اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ معاشرے کے مخیئر حضرات کے خصوصی افراد کی بحالی کے لیئے زیادہ سے زیادہ عطیات دینے چاہیں انھوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے