سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا جو نام نہاد ایک سلسلہ چل رہا ہے میں کئی بار کہ چکا ہوں ملک کی بقا کے لیے اس ادارے کو ختم ہونا چاہیے یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے، میں کئ سال سے یہاں ا رہا ہوں اور ستر پیشیاں بھگت چکا ہوا ہوں اگر اس کیس میں کچھ ہوتا تو تین میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا یہ بات انھوں نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نے ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا اخباروں میں نام اتا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں،ہمارا مجرم نیب کا چئیرمین ہے اس سے ہم نے حساب لینا ہے اجکل اعتراف کا زمانہ ہے جسٹس جاوید صاحب بھی اس کا اعتراف کر لیں انھوں نے کہا کہ +جتنا نقصان جسٹس جاوید اقبال اور نیب نے کیا ملک کو کسی نے نہیں پہنچایا عمران خان اور اس کی جماعت نے پورا زور لگایا لیکن کوئی کیس ثابت نہیں کر سکے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا اور سیاست سے باہر کیا ہے حکومت نے ملکی معشیت کو سنبھالا دینے کی کوشش کی ہے حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے،
پاکستان
خاص خبریں
ہمارا مجرم نیب کا چئیرمین ہے اس سے ہم نے حساب لینا ہے، شاہد خاقان عباسی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1172 Views
- 2 سال ago