انٹرٹینمنٹ

دیپکا پڈوکون ”لیڈی سنگھم“ بننے کیلئے تیار

بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

ممبئی:بالی ووڈ کوئین دپیکا پڈوکون جلد”سنگھم3“میں بطور پولیس کوپ جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون مشہور بالی ووڈ فلم سنگھم کے تیسرے حصے میں پولیس کی وردی میں نظر آئیں گی۔مشہور بالی ووڈ ہدایتکار روہت شیٹی نے اس مرتبہ اپنی کوپ سیریز کیلئے دبنگ لیڈی پولیس افسر کو لیڈ کردار دیا ہے جو کہ دپیکا پڈوکون بخوبی نبھائیں گی۔دیپیکا اس سیریز کی پہلی کوپن ہیروئن ہیں جی کی تصدیق بھارتی فلم آدرش نے بھی کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر پروڈیوسر روہت شیٹی کی سنگھم کے پچھلے دو حصوں میں اجے دیوگن نے بطور کوپ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے