کراچی:پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹکس پینل آئندہ سال2023کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہوگیا جپ پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیشی کی ہے۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کی شاندار کامیابی پر شرجیل انعام میمن نے مبارکباد پیش کی اور کہا ہ صدر سعید سربازی،نائب صدر مشتاق سہیل،خازن ابتشام سعید قریشی،سیکرٹری شعیب احمد،جوائنٹ سیکرٹری محدم اسلم خان کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پریس کلب کی گورننگ باڈی میں ذوالفقار واہوچو،ذوالفقار راجپر،شمس کیریو،رفیق بشیر،کلثوم جہاں،محمد فاروق سمیع اور محمد فاروق وہرہ کو منتخب ہونے پر بھی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شرجیل انعام میمن نے کہ اکہ ڈیموکریٹس پینل کی بلا مقابلہ کامیابی ان کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔کراچی پریس کلب ملک میں الگ پہچان ہے۔امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران کراچی پریس کلب کی شاندار روایات کو قائم رکھیں گے۔
علاقائی
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل بلا مقابلہ منتخب
- by Daily Pakistan
- دسمبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 605 Views
- 3 سال ago