پاکستان خاص خبریں

سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 79 کنال زمین واگزار کر لی

سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 79 کنال زمین واگزار کر لی

وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے ڈی جی انفورسمنٹ کو احکامات دیے کہ اسلام آباد سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور اور بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں احکامات کی روشنی میں ڈی جی انفوسمنٹ عملہ کو تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے احکامات دیے۔جس کی روشنی اسلام آبادکے محتلف علاقوں بشمول سیکٹر F-10 اور E-11 میں اپریشن کر کے 2 ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد تعمیرات گرا کر تقریباً 79 کنال زمین واگزار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اپریشن کا آغاز اسلام آباد کے سیکٹر F-10 مرکز سےکیا گیا جہاں بٹ کڑاہی،گجرانوالہ ٹورینٹ، پشاور رسٹورنٹ نمک منڈی ہوٹل اور حاجی رسٹورینٹ کے علاوہ گاڑیوں کے مکینکوں نے پلاٹ نمبر 4-5 جو کہ 44 کنال ہے پر ناجائز قبضہ کر کے شیڈ اور ہٹ بنائے تھے ڈی انفورسمنٹ نے اس اپریشن کی خود نگرانی کرتے ہوئے بھاری مشینری کے زریعے متعدد شیڈ اور ہٹ کو گرا کر 44 کنال زمین واگزار کر لی گئ۔ اور تجاوزات کو مستقبل قریب میں انسداد تجاوزات کو روکنے کے لیے مشینری سے اسٹرینچ لگا دیے۔ F-10 مرکز کی تاجر برادری نے چیرمین سی ڈی اے اور ڈی جی انفورسمنٹ کی آج کے اپریشن کی تعریف کی اور F-10 کے تاجروں کو صاف ماحول مہیا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
سیکٹر E-11 میں بھی ڈی جی انفورسمنٹ کی قیادت میں اپریشن کا انعقاد کیا جہاں 35 کنال زمین سے متعدد تعمیرات گرا کر سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کر لیاس کے علاوہ سیکٹر G-8 میں سرکاری زمین پر جستی چادروں اور فیبرک کے واش روم بنائے گئے تھے جو سیکٹر G-8 میں محولیاتی الودگی کا سبب بن رہے تھے ڈی جی انفورسمنٹ شاہ جہاں نے فوری اکشن لیا اور نسداد تجاوزات عملہ نے کاروائی کرتے ہو واش روم جن کی تعداد5 تھی گرا دیے گئے ۔اسی طرح سیکٹر I-8 ابو حریرہ مارکیٹ میں پارکنگ ایریا اوع فٹ پاتھ سے تجاوزات کے خلاف بھی کروائی کرتے ہوئے 1 ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے