جرائم علاقائی

میانوالی شہر کے ڈسٹری بیوٹر کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئ

میانوالی شہر کے ڈسٹری بیوٹر کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئ

میانوالی شہر کے ڈسٹری بیوٹر کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئ۔ تفصیلات کےمطابق
میانوالی شہر سے تعلق رکھنے والےمیڈسن کے ڈسٹری بیوٹر شیراز اعوان گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل پر سوار ھوکر اپنے ایک دوست کے گھر ایک فوتگی پر تعزیت اور دعا کرنے محلہ پیر عادل شاہ گئےھوئےتھے، جب وہ اظہار افسوس اور دعاکرکے دوست کے گھر سے باہر نکلے تو ان کی موٹر سائیکل سپر سٹار سی ڈی 70 نمبر DGL 6096 وھاں سے غائب تھی۔ ادھر ادھر کافی تلاش کیا گیا لیکن موٹر سائیکل نہ ملی۔ چنانچہ شیرازالرحمٰن نے تھانہ سٹی میں موٹر سائیکل گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی۔ادھر گزشتہ روز کمر مشانی میں بھی اکرم نامی شہری کی موٹر سائیکل سی ڈی 70نمبر MIK1082 چوری کرلی گئ۔ یاد رھے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ جو گزشتہ کافی عرصے سے جاری ھے ابھی تک رک نہیں سکا۔ شہریوں نے "میانوالی ٹوڈے” کو بتایا ھے کہ پولیس روزانہ بتاتی ھے کہ موٹر سائیکل چور گینگ پکڑ لیا ھے اتنے موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ لیکن موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں رکنےکا نام نہیں لے رھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے