کمانڈرراولپنڈی گیریژن سیکورٹی افیئر ز میجر جنرل شعیب بن اکرم (تمغہ بسالت) کا راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اورکنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کا دورہ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیرسلمان نذر اور سی ای او عمران گلزار نے استقبال کیا کمانڈرراولپنڈی گیریژن سیکورٹی افیئر ز میجر جنرل شعیب بن اکرم (تمغہ بسالت) نے گزشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کا دورہ کیا پریزیڈنٹ واسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر سلمان نذر اور سی ای او عمر ان گلزار نے اُن کا استقبال کیا اس موقع پر میجر جنرل شعیب بن اکرم کو مفصل بریفنگ د ی گئی اور کینٹ بورڈ کے صو ابدید ی فرائض اور کارکردگی کے بارے میں بھی آگا ہ کیاگیاا سٹیشن کمانڈر اور سی ای اونے انہیں شیلڈ پیش کی بعد ازاں کمانڈرراولپنڈی گیریژن سیکورٹی افیئر ز میجر جنرل شعیب بن اکرم نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں پر ایڈ منسٹر یٹر سی جی ایچ بریگیڈئیر (ر) حسن ابراہیم نے انہیں مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں جدید طبی سہو لتیں میسرہیں جہاں پر مریضوں کی بہتر ین نگہداشت کی جاتی ہیں عام ہسپتالوں کی نسبت کنٹونمنٹ ہسپتال میں فیس کم وصول کی جاتی ہے میجر جنرل شعیب بن اکرم (تمغہ بسالت)نے ہسپتال میں بہتر ین علاج مہیا کر نے پر کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسر عمران گلزار،ڈاکٹر ز، طبی عملہ اور انتظامیہ کے کردار کی تعریف کی اورکہا کہ عوام کو بہتر ین سہولیات بہم پہچانے میں ہر قسم کے وسائل استعمال کئے جائیں۔
خاص خبریں
صحت
علاقائی
کمانڈرراولپنڈی گیریژن سیکورٹی افیئر ز کا راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اورکنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کا دورہ
- by Daily Pakistan
- جنوری 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1044 Views
- 2 سال ago