وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی کو پارٹی صدر کا عہدہ ملنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ وہ کل پہلے مرحلے میں 200 کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔انہوں نے اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی میں ویلکم کیا لیکن ساتھ ہی انہیں پارٹی صدارت دینے کے سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ بطور وائس چیئرمین کل سب سے پہلے گرفتاری پیش کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 200 کارکن اور 5 رہنما گرفتاری دیں گے، اگر مجھے لاہور میں گرفتار نہ کیا گیا تو ملتان جاکر گرفتاری دوں گا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ الیکشن کے لیے صدر کی ایڈوائس پر عمل ہو تو جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں۔
پاکستان
شاہ محمود قریشی کا پرویز الہٰی کو پارٹی صدر کا عہدہ ملنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار
- by Daily Pakistan
- فروری 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 443 Views
- 2 سال ago