پاکستان

سیاسی عدم استحکام سے آج چھٹکارا مل سکتا ہے،شیخ رشید

ہم تو غیر منصفانہ الیکشن کیلئے بھی تیار ہیں، شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا اہم سیاسی دن ہے، سیاسی عدم استحکام سے آج چھٹکارا مل سکتا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہی حل ہے، چیف جسٹس نے بھی یہی کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جو صحافیوں پر حملہ ہوا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، ہر حکومت صحافیوں سے بنا کر رکھتی ہے، کل جس طرح صحافیوں پر شدید کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پرانی شرائط لاگو کر دی ہیں، پیٹرول اگلے مہینے ملے گا ہی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے