دنیا

بھارت :بہار میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے خاتون سمیت تین شہری ہلاک

بھارت :بہار میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے خاتون سمیت تین شہری ہلاک

پٹنہ بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک خاتون سمیت 3عام شہری ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایاکہ ریاست میں ضلع گیا کے علاقے گلاروید میں بھارتی فوج کا مارٹر گولہ فائرنگ رینج کے باہرگرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور دو خواتین سمیت تین دیگر زخمی ہو گئے۔گیا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش بھارتی نے بتایا کہ یہ واقعہ باراچھٹی پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے گلاروید میں پیش آیا جہاں مارٹر گولہ گرنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کونزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون سمیت تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے