پاکستان

فرحان سعید عمران خان کی حمایت کے لئے میدان میں آگئے

فرحان سعید عمران خان کی حمایت کے لئے میدان میں آگئے

لاہور: پاکستانی گلوکار اور ادکار فرحان سعید نے عمران خان کی متوقع گرفتاری اور زمان پارک میں پولیس کی چھاپہ کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔فرحان سعید نے ٹویٹر پر پولیس کارروائی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ قوم کے سب سے پسندیدہ اور مقبول لیڈر کو اپنی قوم سے دور رکھنے والے سن لیں، ایسا کرنے سے یہ قوم کو ہمیشہ کیلئے ہجوم بنادیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اور بات ہے کہ گرفتاری کرنے والے یہی چاہتے ہیں لیکن اللہ نے قوم کا مقدر کچھ اور لکھا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح سے پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک کے علاقے کو گھیرا ہوا ہے اور ان کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ متعدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے