خاص خبریں

شرپسند عناصرکے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کاروائی:3دہشتگردرہلاک

شرپسند عناصرکے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کاوائی:3دہشتگردرہلاک

آواران میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 15 مارچ سے آواران کے جنوبی علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کیا گیا۔
آئی ایس پی آرترجمان کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اس علاقے میں آپریشن کیا گیا اور 3 دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روک لیا گیا۔ روکے جانے پر دہشت گردوں کے جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد تربت آواران روڈ اور گرد و نواح میں فائرنگ اور دیسی ساختہ بم جیسےحملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے