پاکستان خاص خبریں

معاشی بحران،امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی

معاشی بحران،امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی

ملک میں بدترین معاشی اور سیاسی بحران کے دوران ڈالر کی اونچی اڑان. امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین تنزلی کا تسلسل دوبارہ شروع ہو گیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران روپے کی قدر بالترتیب 71 پیسے اور 42 پیسے کمی ہوئی تھی۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا 281 روپے 71 پیسے کی سطح بند ہوا تھی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ہی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا.حکام کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرتگڑا ، قیمت 281 روپے 71 پیسے سے بڑھ کر 284 روپے 03 پیسے پر پہنچ گئی۔

اس معاملے پر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بدترین اقتصادی بحران کا تسلسل چل رہا ہے، پاکستان حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پرمکمل عمل درآمد کرنے کے باوجود تاحال آئی ایم ایف نے پاکستان سے یقین دہانی کروانےکی شرط پر رکے ہوئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ امریکی ڈالر کی افغانستان ہونے والی سمگلنگ کے خلاف بروقت اقدامات کرنا ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے