کھیل

واحد ٹیسٹ کرکٹر جسے بیو ی کو قتل کرنے پر پھانسی دی گئی

واحد ٹیسٹ کرکٹر جسے بیو ی کو قتل کرنے پر پھانسی دی گئی

آپ نے کئی کرکٹرز کو میچ فکسنگ ، لڑکی سے مبینہ زیادتی یا لڑائی جھگڑے کے باعث جیل جاتے تو سنا ہوگا لیکن کیا آپ ایسے ٹیسٹ کرکٹر کو جانتے ہیں جسے اپنی بیوی کو قتل کرنے پر پھانسی دی گئی ؟یہ کہانی جمیکا سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ بولر لیسلی جارج ہیلٹن کی ہے ۔جنہوں نے 1935 سے 1939 کے درمیان ویسٹ انڈیز کیلئے چھ میچز کھیلے 1942 میں ہیلٹن نے ایک پولیس انسپکٹر کی بیٹی لورلائن روز سے شادی کی اور جوڑے کا 1947 میں ایک بیٹا پیدا ہوا ۔ہیلٹن کی بیوی فیشن ڈیزائنز بننے کیلئے نیویارک کے فیشن اسکول گئیں جہان ان کا ملاقات ایک نوجوان روئے فرانس سے ہوئی اور بعدازاں دونوں کا مبینہ افیئر شروع ہوگیا ۔تاہم ہیلٹن کو ایک مبینہ خط میں بیوی کے آفیئر کا معلوم ہوا تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو غصے میں آکر ہیلٹن نے بیوی کو گولیاں مار قتل کردیا اور پھر انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔1954 کے آخر میں جیوری نے ہیلٹن کو مجرم قرار دیا ،تاہم اپیلوں اور درخواستوں کے بعد ہیلٹن کو 17 مئی 1955 کو پھانسی دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے