الخدمت فاو¿نڈیشن ہر سال رمضان میں سحر اور افطار کے لیے فوڈ پیکج کا انتظام کرتی ہے۔ الخدمت کے تحت لاہور شہر میں چار جگہوں پر الخدمت دسترخوان سے 20 روپے میں لوگوں کو کھانا مہیا کیا جارہا ہے۔ الخدمت فوڈ بنک سے 550 سے زائد بیوہ خواتین میں ہر ماہ راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ ڈونر کا دیا ہوا ایک ایک روپیہ حقیقی حقداروں تک پہنچایا جارہا ہے۔الخدمت فاونڈیشن پچھلے کئی برسوں سے رمضان البارک سے قبل اور دوران رمضان مستحق اور ضرورمند افراد اور خاندانوں میں فوڈ پیکجز فراہم کر رہا ہے۔اس مرتبہ بھی رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں الخدمت فاونڈیشن نے مستحق افراد کے لیے آٹا، چاول، دالیں، چینی،چائے کی پتی اور دیگرخوردنی اشیا پر مشتمل فوڈ پیکجز فراہم کرنے کے لیے میگا فوڈ حب فعال کردیا الخدمت فوڈ بنک سے مستحق اور سفید پوش خاندانوں کے گھروں میں باعزت طریقہ کار کے ذریعے راشن پہنچایا جائے گا۔ فاو¿نڈیشن کے عہدیداروں نے اہل لاہور کے مخیر حضرات اور اہل خیر سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں اپنے عطیات اور صدقات الخدمت فاو¿نڈیشن کو دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خدمت کے اس کام کو جاری و ساری رکھیں گے۔ پچھلے دو سال میں کرونا وبا میں 50 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ ہم اہل خیر اور اپنے سب ڈونر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے اس خیر کے کام کو کیا جارہا ہے۔ الخدمت فاو¿نڈیشن لاہور خدمت کا یہ سفر اہل خیر کے تعاون سے جاری رکھے گی۔شہر کے مستحق اور نادار افراد تک افطار ڈنر کی تقسیم کو ممکن بنائیں گے۔ الخدمت فوڈ بنک میں رجسٹرڈ افراد اور دیگر افراد کو منظم طریقہ کار کے تحت راشن تقسیم کیا جائے گا۔ الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کے زیر انتظام پاکستان کے کئی علاقوں میں فلاحی ادارے چلائے جا رہے ہیں۔ الخدمت فاو¿نڈیشن کا قیام 1990 میں عمل میں آیا۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان اس وقت سات شعبہ جات میں کام کر رہی ہے۔ ان شعبہ جات میں تعلیم، صحت ، کفالت یتامٰی، صاف پانی ، مواخات (بلا سود قرضوں کی فراہمی) ، سماجی خدمات اور آفات سے بچاو¿ کے شعبہ جات شامل ہیں۔اس تنظیم کے پیش نظر کار ہائے خیر میں سب سے نمایاں وقت آفات میں رضاکارانہ سرگرمیاں ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ اس حوالے سے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں محفوظ ماں، محفوظ خاندان پراجیکٹ کے تحت اب تک 28ہزار سے زائد حاملہ خواتین کو رجسٹر کیا جا چکا ہے جبکہ 1600 سے زائد نارمل ڈیلیوریز ہوچکی ہیں۔ الخدمت کے میڈیکل کیمپس اور فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے اب تک قریبا ساڑھے نو لاکھ مریض مستفید ہوچکے جبکہ موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلئے 10 ارب کے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد 5 ارب روپے سے بحالی و تعمیر نو کا کام جاری ہے۔ جس میں ہزاروں مکانات کی تعمیر و مرمت، اور6 سو سکولوں، مدارس اور مساجد کی تعمیر و مرمت کا عمل، 4 سے 12 سال تک کے ہزاروں یتیم بچوں کی مستقل کفالت کا بندوبست اور پینے کیصاف پانی کی فراہمی شامل ہے۔جبکہ چھوٹے کسانوں کو گندم کی بوائی کے لیے بیج، کھادیں اور زرعی ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ جو ا±ن کسانوں کی مدد کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر غذائی پیداوار کو بڑھانے کی کوشش بھی ہے۔ الخدمت فاونڈیشن نے چھ ارب روپے سے زائد تک کی متاثرین کی خدمت کا کام کیاہے۔ قوم جلسہ جلسہ کھیلنے والوں کو جانتی ہے۔ سیاسی جماعتیں متاثرین سیلاب کو نظر انداز کرکے محض اپنی سیاست کے لیے جلسے منعقد کرکے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہیں۔ انہیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔ کرپشن اور بے حسی کے اس ماحول سے عوام مایوس ہیں۔ انہیں ان کے حقوق نہیں مل رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی غلامی نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔ مسئلہ کشمیر سے پہلو تہی اختیار کی جارہی ہے۔ ملک اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے۔ الخدمت فاونڈیشن غریب اور نادار لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام بلا تقریق رنگ و نسل کر رہی ہے۔شہر میں غریبوں اور مستحقین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے پروجیکٹس کو مزید توسیع دینے کیلئے الخدمت فاو¿نڈیشن لاہور اپنے وسائل کے مطابق اقدامات کر رہی ہے جس کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود ہے ۔ مخلوق خدا کی خدمت عظم کام اور افضل عبادت ہے۔ ہم اس کارخیر میں حصہ لینے والے تمام ٹیم ممبرز اور معاونین الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی بابرکت زندگی کےلئے دعا گو ہیں۔
کالم
دکھی انسانیت کی خدمت
- by Daily Pakistan
- اپریل 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 364 Views
- 2 سال ago