لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو چلینج کیا ہے کہ امپائر اور اسٹیبلشمنٹ تمھارے ساتھ ہے، میں چلینج کرتا ہوں الیکشن لڑ کر دکھاؤ۔لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سلیکٹڈ کہنے والے میدان میں آئیں، اسٹیبشلمنٹ بھی ان کے ساتھ کھڑی ہو پھر بھی انہیں الیکشن لڑنے کا چلینج کرتا ہوں، سب کچھ حکومت کے ساتھ ہے تو پھر وہ الیکشن سے نہ بھاگے اور میدان میں آئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ضمنی اتنخابات میں یہ اپنے ساتھ امپائر کو ملا کر بھی ہار گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب تک انصاف اور قانون کی عملداری نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکے گا، جب مجھے انصاف نہیں ملا تو غریب اور عام شہریوں کو کیسے ملے گا۔ میں اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد تین ملوث لوگوں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کروا سکا جبکہ مجھے معلوم بھی تھا، ایک آفیسر کا نام آنے پر پولیس نے میری شکایت پر مقدمہ درج نہیں کیا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے برطانیہ میں زندگی گزاری اور وہاں قانون کی عملداری دیکھی اس لیے اپنی تحریک کا نام انصاف رکھا، جب مجھے جو سابق وزیر اعظم ہے اُسے انصاف نہیں ملا تو غریب کسان اور شہری کو کیسے مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں پر لوگ آزاد ہوتے ہیں، انہوں نے اعظم سواتی کو اٹھایا، علی امین گنڈا پور کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا اور اب میرے چیف سیکیورٹی آفیسر خاور گھمن کو گرفتار کرلیا جبکہ میری جان کو خطرات لاحق ہیں، خاور گھمن ہی میری سیکیورٹی دیکھتا تھا۔
خاص خبریں
عمران خان کا سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کو ساتھ ملا کر الیکشن لڑنے کا چلینج
- by Daily Pakistan
- اپریل 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 630 Views
- 3 سال ago

