اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تصدیق کی ہے کہ جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں آواز میرے بیٹے کی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثا ر کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے ۔اس حوالے سے سابق چیف جسٹس نے تصدیق کی ہے کہ جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں آواز میرے بیٹے کی ہے میرے بیٹے کی آواز کو توڑ مروڑ کر پیش کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ سفارش سے کسی کا نقصان ہوا ہے تو بتائیں ، میں پرائیوٹ شخص ہوں ۔کسی کے لیے بھی سفارش کرسکتاہوں ۔ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سفارش کیلئے پیسے نہیں لیے پیسے لینے والوں پر لعنت بھیجتاہوں ۔
پاکستان
جوآڈیو لیک ہوئی اس میں آواز میرے بیٹے کی ہے ، ثاقب نثار کی تصدیق
- by Daily Pakistan
- اپریل 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 692 Views
- 2 سال ago