اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے۔شہباز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ آج جب کہ ہم محنت کشوں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ نے محنت کش طبقے کی معاشی معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ترقی کی وہ عمارت جو محنت کی بنیاد پر کھڑی ہے اگر اس کی تعمیر کرنے والوں کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا تو یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کو پورا کرنا اور ان کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا میرے خیال میں عالمی معیشت کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے۔
خاص خبریں
مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے، وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- مئی 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 443 Views
- 2 سال ago