نیویارک: ہالی وڈ سپر اسٹار جانی ڈیپ کی مقبولیت معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر آسمان کو چھونے لگی۔ امریکی اداکار نے اپنی سابقہ بیوی اداکارہ امبر ہرڈ سے ہتک عزت کا کیس جیتنے کے بعد قریباً ایک برس قبل ہی ٹک ٹاک میں اکاؤنٹ بنایا تھا۔جانی ڈیپ کو ٹک ٹاک پر 16 اعشاریہ 3 ملین افراد فالو کررہے ہیں جبکہ ان کی صرف آٹھ وڈیوز کو 18 ملین سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔اداکار نے جون 2022 میں اپنے سپورٹرز کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ٹک ٹاک کو جوائن کیا اور ایک وڈیو اپلوڈ کی۔جانی ڈیپ کی پہلی وڈیو کو سوشل میڈیا ایپ پر اب تک 50 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
ٹک ٹاک پر جانی ڈیپ کی مقبولیت آسمان کو چھونے لگی
- by Daily Pakistan
- مئی 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 437 Views
- 2 سال ago