دنیا

سعودی عرب میں 3 دہشتگردوں کو سزائے موت

سعودی عرب؛ سیکورٹی اہلکار کے قتل، لاش جلانے کے مجرموں کو سزائے موت

ریاض: سعودی عرب میں 3 دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ملک کے مشرقی صوبے میں 3 مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ سعودی شہریوں حسین بن علی بن محمد المحیشی، فاضل بن ذکی بن حسین انصیف اور زکریا بن حسن بن محمد المحیشی نے ایک دہشت گرد سیل میں شمولیت اختیار کی تھی۔بیان کے مطابق تینوں دہشتگردوں نے ہتھیار رکھے اور انہیں چلانے کی تربیت حاصل کی اور سکیورٹی مراکز اور اہلکاروں پر حملے کیے ۔ ایک دہشتگرد فاضل نے بندوق کی نوک پر ایک شخص سے زیادتی کی جبکہ دہشتگرد زکریا نے متعدد لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔سعودی خصوصی فوج داری عدالت نے صوابدیدی اقدام کے طور پر انہیں سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا تھا جس پر اتوار کو عمل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے