مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میری جماعت کی پہلی ترجیح معاشی بحران حل کرنا ہے پی ٹی آئی دور میں معیشت کو تباہ وبرباد کردیا گیا ، اللہ نے موقع دیا تو ترقی کا سفر وہاں سے شروع کریں گے جہاں ے دوہزار سترہ میں چھوڑ ا تھا۔ن لیگ کے قائد نواز شریف سے نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق نے وفد کے ہمراہ لندن میں ملاقات کی ،لندن میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اورتاجروں کے مسائل پر گفتگو کی گئی نواز شریف کا کہنا تھا مسلم لیگ کے گذشتہ دور میں پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن تھا ، نااہل شخص کی جماعت پی ٹی آئی کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ، قائد مسلم لیگ نے کہا عوام کو ریلیف دینے کیلئے شہبا زشریف اور ان کی ٹیم رات دن محنت کررہی ہے ۔
پاکستان
میری جماعت کی پہلی ترجیح معاشی بحران حل کرنا ہے ،نواز شریف نے شہریوں کے دل جیت لیئے
- by Daily Pakistan
- جون 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 808 Views
- 1 سال ago