پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا اسلامی بینک کے سربراہ سے بہترین میٹھے آم بھجوانے کا وعدہ

وزیراعظم شہباز شریف کا اسلامی بینک کے سربراہ سے بہترین میٹھے آم بھجوانے کا وعدہ

پیرس:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پیرس مید صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور آئی ایس ڈی بی کے درمیان دیرینہ تعاون اور روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم اور صدارتی آئی ایس ڈی بی نے مختلف جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے نو جنوری کو جنیوا میں ہونے والی کلائمنٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں آئی ایس ڈی ی کی شرکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ڈاکٹر الجاسرکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس کانفرنس میں آئی ایس ڈی بی کے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں معاونت کے لئے4.2ارب امریکی ڈالر کی فراہمی کے اعلان کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا ہے میں آپ کو بہترین میٹھے آم بھجواو¿ں گا،ڈاکٹر مہمد الجاسر نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ وہ کھاتے ہیں ہم ان کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ڈاکٹر محمد الجاسر کے شگفتہ جملوں پر وزیراعظم بے ساختہ مسکرا دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے