وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، دوست ملک اور عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔اسلام آباد میں پاکستان منرل سمٹ ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزرا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔سمٹ میں سعودی عرب کے نائب وزیر کان کنی خالد صالح المظفر، غیر ملکی مندوبین، ماہرین معدنیات اور سرمایہ کار شریک ہوئے۔ سمٹ سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کنا تھاکہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، ہماری حکومت نے یہ ثابت کرکے دکھایا، ہم درست معاشی سمت کی جانب رواں دواں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، دوست ملک اور عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں، پاکستان کے پاس اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن کا نظام ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماضی میں بھی میثاق معیشت کی بات کی تھی، آہستہ آہستہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے، پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔وزیر مملکت مصدق ملک نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو خوش آمد کہیں گے، ملک میں چھوٹے بڑے انڈسٹریل زون بنائے جائیں گے، معدنیات کے ا نقلاب سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
پاکستان
پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، درست معاشی سمت کی جانب رواں دواں ہیں: ڈار
- by Daily Pakistan
- اگست 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 291 Views
- 3 سال ago

