اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے نیب عدالت میں پیش ہوئیں۔بشریٰ بی بی اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ جہاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی۔
پاکستان
احتساب عدالت؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
- by Daily Pakistan
- اگست 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1254 Views
- 1 سال ago